
بیجنگ : دوسری چین-وسطی ایشیا سربراہی کانفرنس قازقستان کے شہر آستانہ میں منعقد ہوئی۔ بدھ کے روز چینی میڈیا نے بتایا کہ سربراہی اجلاس کے دوران، چین نے وسطی ایشیا کے پانچ ممالک کے ساتھ تعاون کے سلسلے میں اتفاق رائے حاصل کیا۔ جس میں "آستانہ اعلامیہ” جیسی تعاون کی 55 دستاویزات پر دستخط، 2025 میں وسطی ایشیائی ممالک کو چین کی جانب سے 1.5 بلین آر ایم بی کی مفت امداد کی فراہمی جیسے 31 تعاون کے اقدامات پر اتفاق اور 24 اہم تقریبات کا انعقاد ہوا ۔
سربراہی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ چین 2027 میں تیسری چین-وسطی ایشیا سربراہی کانفرنس کی میزبانی کرے گا۔ اس کے علاوہ چین نے عملے کے تبادلے کی سہولت کی سطح کو بہتر بنانے اور قونصلر سروسز ، سرحدی، سیاحت، ثقافت، تعلیم اور علاقائی تبادلوں کے شعبوں میں تعاون پر بھی وسطی ایشیا کے پانچ ممالک کے ساتھ اہم اتفاق رائے حاصل کیا۔