بین الاقوامی

چین کی سرحد پار ای کامرس میں برآمدات اور درآمدات کی مالیت میں اضافہ


بیجنگ:چین کے محکمہ کسٹمز کے مطابق 2024 میں چین کی سرحد پار ای کامرس میں برآمدات اور درآمدات کی مالیت تقریباً 2.71 ٹریلین یوان رہی، جس میں پچھلے سال کی نسبت 14 فیصد اضافہ ہے۔

اہم برآمدی ممالک میں امریکہ، برطانیہ، اور جرمنی شامل رہے جبکہ اہم درآمدی ذرائع امریکہ، جاپان، اور جرمنی ہیں۔

سرحد پار ای کامرس کی برآمدات میں صارفی مصنوعات کا شیئر 97.5 فیصد ہے، جس میں بنیادی طور پر ملبوسات، جوتے اور بیگ، جیولری اور زیورات، موبائل اور کمپیوٹر جیسے مختلف ڈیجیٹل مصنوعات اور لوازمات، گھریلو ملبوسات اور کچن کا سامان، اور گھریلو اور دفتری برقی آلات اور لوازمات شامل ہیں۔ درآمدات میں صارفی مصنوعات کا شیئر 97.8 فیصد رہا، جس میں بنیادی طور پر بیوٹی اور میک اپ، پرفیوم اور روزمرہ استعمال کی اشیاء، تازہ خوراک، طبی صحت کی مصنوعات اور طبی آلات، اور دودھ پاؤڈر شامل ہیں۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker