بین الاقوامی

ساؤتھ چائنا سی میں ہر قسم کی فوجی سرگرمی پر مکمل نظر ہے، جنوبی تھیٹر کمانڈ

جنوبی تھیٹر کمانڈ کے ترجمان ایئر فورس کے سینئر کرنل تیان جون لی نے کہا کہ پیپلز لبریشن آرمی کے جنوبی تھیٹر کمانڈ نےساؤتھ چائنا سی میں مشترکہ بحری اور فضائی گشت کا اہتمام کیا۔ فلپائن بیرونی ممالک اور تنظیموں کو دعوت دیتے ہوئے نام نہاد "مشترکہ گشت” کی کوشش کر رہا ہے، جو ساؤتھ چائنا سی کے علاقے میں سلامتی کے خطرات کو بڑھا رہا ہے اور خطے کے امن و استحکام کو نقصان پہنچا رہا ہے۔جنوبی تھیٹر کمانڈ کے دستے مستقل ہائی الرٹ کو برقرار رکھتے ہوئے، ملکی علاقائی خودمختاری اور بحری حقوق کے تحفظ کے لیے پرعزم ہیں۔ ساؤتھ چائنا سی میں کوئی بھی فوجی سرگرمی جو صورتحال کو خراب کرنے یا تنازع پیدا کرنے کی کوشش کرے، مکمل نگرانی میں ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker