
بیجنگ:چینی صدر شی جن پھنگ آستانہ، قازقستان میں منعقد ہونے والی دوسری چین۔وسطی ایشیا سمٹ میں شرکت کریں گے۔اس مناسبت سے چائنا میڈیا گروپ کے اعلیٰ معیار کے فلم اور ٹیلی ویژن پروگرام "وسطی ایشیائی محبت 2025” کی نمائش آستانہ میں جاری ہے۔ "شی جن پھنگ کی ثقافت سے محبت” اور "چائنز روڈ ٹو ماڈرنائزیشن” سمیت چائنا میڈیا گروپ کے دیگر 12 اعلیٰ معیار کے فلم اور ٹیلی ویژن پروگرام مین اسٹریم ذرائع ابلاغ جیسے کہ قازقستان، کرغزستان، تاجکستان، ترکمانستان اور ازبکستان کے قومی ٹیلی ویژن پر نشر کیے جا رہے ہیں۔
سی پی سی مرکزی کمیٹی کے شعبہ تشہیر کے نائب سربراہ اور چائنا میڈیا گروپ کے صدر شین ہائی شیونگ نےاس موقع پر کہا کہ صدر شی جن پھنگ نے اس بات کی طرف اشارہ کیا کہ چین ہمیشہ ایک اچھا پڑوسی، اچھا شراکت دار، اچھا دوست اور اچھا بھائی ہے جس پر وسطی ایشیائی ممالک بھروسہ اور اعتماد کر سکتے ہیں اور چین کے ساتھ قریبی ہم نصیب سماج کی تعمیر میں نئی تحریک پیدا کی جائے۔چائنا میڈیا گروپ اور وسطی ایشیائی ممالک کے ذرائع ابلاغ کی طرف سے مشترکہ طور پر منعقد ہونے والا یہ پروگرام صدر شی جن پھنگ کی سٹریٹجک رہنمائی میں 2023 چین۔وسطی ایشیا سمٹ کے نتائج کے نفاذ کو فروغ دینے اور چین اور وسطی ایشیا کے درمیان ثقافتی تبادلوں اور عوام کے درمیان دوستی کو مزید گہرا کرنے کے لیے ایک مثبت اقدام ہے۔ اعلیٰ معیار کے پروگراموں کے ذریعے وسط ایشیائی سامعین صدر شی جن پھنگ کے نظریے کو سراہ سکتے ہیں، چینی عوام کے جوش و خروش اور دوستی کو محسوس کر سکتے ہیں، نئے دور میں چین کا جوش و خروش دیکھ سکتے ہیں اور مشترکہ جدیدیت کی جانب باہمی فائدہ مند اور جیت جیت تعاون کے مواقع تلاش کر سکتے ہیں۔