
بھارتی میڈیا کے مطابق احمد آباد ایئرپورٹ کے قریب پیش آنے والے طیارہ حادثے میں ہلاکتوں کی تعداد 279 تک پہنچ گئی ہے۔
12 جون کو دوپہر کے وقت، ایئر انڈیا کا بوئنگ 787-8 طیارہ جو بھارت سے برطانیہ کی طرف جا رہا تھا، احمد آباد ایئرپورٹ سے اڑان بھرنے کے فوری بعد حادثے کا شکار ہو گیا تھا ۔ مناظر میں دکھایا گیا ہے کہ طیارہ اڑان بھرتے ہی تیزی سے نیچے کی جانب آیا، اور ایک عمارت سے ٹکرا کر تباہ ہو گیا کر جس کے بعد طیارے کا ملبہ بھی دور تک پھیل گیا۔ طیارے میں 242 افراد سوار تھے، اور صرف ایک شخص زندہ بچ سکا ہے۔ حادثے کے باعث زمین پر موجود افراد کی بھی ہلاکتیں ہوئی ہیں۔