
بیجنگ:چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جئین نے اعلان کیا کہ چینی وزیر اعظم لی چھیانگ کی دعوت پر نیوزی لینڈ کے وزیر اعظم کرسٹو فر لوکسن 17 سے 20 جون تک چین کا سرکاری دورہ کریں گے۔ ترجمان نے کہا کہ یہ دورہ وزیر اعظم کرسٹو فر لوکسن کا عہدہ سنبھالنے کے بعد چین کا پہلا دورہ ہے اور یہ چین اور نیوزی لینڈ کی جامع اسٹریٹجک شراکت داری کے دوسرے عشرے کے آغاز کے موقع پر ہو رہا ہے۔ دورے کے دوران چینی رہنما وزیر اعظم لاکسن سے الگ الگ ملاقاتیں کریں گے اور چین اور نیوزی لینڈ کے تعلقات اور مشترکہ تشویش کے بین الاقوامی اور علاقائی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کریں گے۔