
کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے ممتاز رکن، وفادار کمیونسٹ جنگجو، چین کے قومیتی اموراور سوشلسٹ قانونی نظام کی تعمیر کے زبردست رہنما، تبتی قومیت کے قابل فخر سپوت اور دسویں قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے نائب چیئرمین رگدی کی آخری رسومات 12 جون کو بیجنگ کے باباؤ شان انقلابیوں کے قبرستان میں ادا کر دی گئیں۔
وہ 6 جون 2025 کی سہ پہر دوبجکر پندرہ منٹ پر87 سال کی عمر میں علالت کے بعد بیجنگ میں انتقال کر گئے تھے۔ 12 جون کی صبح شی جن پھنگ، لی چھیانگ، چاؤ لہ جی، وانگ حو نینگ، چائی چھی ، ڈنگ شیوئے شیانگ اور لی شی سمیت دیگر چینی رہنماؤں نےباباؤ شان انقلابیوں کے قبرستان میں ادا کی گئیں ان کی آخری رسومات میں شرکت کی۔