
ایران پر ممکنہ اسرائیلی حملے کے خدشے کے پیش نظر امریکہ مشرق وسطیٰ میں اپنی موجودگی کم کر رہا ہے جب کہ خطے میں امریکی سفارت خانے اور فوجی اڈے ہائی الرٹ پر ہیں۔
امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے 11 جون کو امریکہ ایران جوہری مذاکرات کے بارے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ معاہدے تک پہنچنے کے حوالے سے ٹرمپ کا اعتماد بہت کم ہو گیا ہے۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ حالیہ مہینوں میں امریکی انٹیلی جنس حکام کو اس بات پر تشویش بڑھ گئی ہے کہ اسرائیل امریکی رضامندی کے بغیر ایران کی جوہری تنصیبات پر حملہ کر سکتا ہے۔ امریکی ٹی وی سی این این نے اطلاع دی ہے کہ اگر امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات بنا کسی نتیجے کے ختم ہو تے ہیں یا امریکہ اور ایران کسی ایسے معاہدے پر پہنچتے ہیں جو اسرائیل کے لیے ناقابل قبول ہو تو اسرائیل فوجی کارروائی کرے گا۔ ادھر ایران نے کہا ہے کہ اگر اسرائیل نے ایران پر حملہ کیا تو اسرائیل کا سب سے بڑا فوجی اور سیاسی حامی ہونے کے ناطے امریکہ کو اس کے نتائج کا سامنا کرنا ہوگا ۔