بین الاقوامیتازہ ترین

بھارت کا بوئنگ 787 طیارہ گر کر تباہ ،ابتدائی طور پر 170 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع

بھارتی میڈیا ٹائمز ناؤ کی 12 جون کی اطلاع کے مطابق بھارت میں احمد آباد ہوائی اڈے کے قریب گرنے والے مسافر طیارے کے حادثے میں تاحال کم از کم 170 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ ایئر انڈیا نے 12 جون کو تصدیق کی ہے کہ اسی دن گجرات کے احمد آباد ہوائی اڈے کے قریب گر کر تباہ ہونے والے مسافر بردار طیارے میں 242 افراد سوار تھے، جن میں 169 بھارتی ، 53 برطانوی ، ایک کینیڈین اور 7 پرتگالی شہری تھے۔حادثے کے باعث احمد آباد ہوائی اڈے پر تمام پروازیں تاحکم ثانی معطل کر دی گئی ہیں۔
اطلاع کے مطابق لندن جانے والے ایئر انڈیا کے بوئنگ 787-8 "ڈریم لائنر” کا سگنل اڑان بھرنے کے ایک منٹ سے بھی کم وقت میں 625 فٹ (تقریباً 190 میٹر) کی بلندی پر غائب ہوگیا تھا۔ یہ طیارہ دنیا کا پہلا بوئنگ 787 طیارہ ہے جو کسی فضائی حادثے میں مکمل طور پر تباہ ہو ا ۔ 242 مسافروں کو لے جانے والا یہ طیارہ ہوائی اڈے سے اڑان بھرنے کے بعد ہوائی اڈے کے قریب رہائشی علاقے میں گر کر تباہ ہوا۔حادثے کے بعد امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker