
بیجنگ :چین امریکہ معاشی و تجارتی امور کے چینی رہنما اور چین کے نائب وزیر اعظم حہ لی فنگ اور امریکی رہنماؤں، امریکی وزیر خزانہ بیسنٹ، وزیر تجارت لوٹنک اور تجارتی نمائندے گریر نے لندن میں چین امریکہ اقتصادی و تجارتی مشاورتی میکانزم کا پہلا اجلاس منعقد کیا۔ فریقین نے 5 جون کو دونوں سربراہان مملکت کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے پر عمل درآمد اور جنیوا اقتصادی اور تجارتی مذاکرات کے نتائج کو مستحکم کرنے کے اقدامات کے فریم ورک پر اصولی طور پر اتفاق کیا اور ایک دوسرے کے معاشی اور تجارتی خدشات میں نئی پیش رفت حاصل کی۔
بدھ کے روز چینی میڈیا نے بتایا کہ حہ لی فنگ نے کہا کہ چین امریکہ اقتصادی اور تجارتی تعلقات کا جوہر باہمی فائدے اور مشترکہ کامیابی ہیں۔ فریقین کو اقتصادی اور تجارتی اختلافات کو مساوی بنیادوں پر بات چیت اور باہمی فائدے مند تعاون کے ذریعے حل کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ چین اس بات کا اعادہ کرتا ہے کہ فریقین کو اپنے وعدوں کی پاسداری کرتے ہوئے نیک نیتی کے جذبے کا مظاہرہ کرنا چاہئے اور اتفاق رائے پر سنجیدگی سے عمل درآمد کرنا چاہئے ۔ہمیں مشترکہ طور پر بات چیت کی کامیابیوں کا تحفظ کرنا ہوگا اور مواصلات اور بات چیت کو برقرار رکھتے ہوئے چین امریکہ اقتصادی اور تجارتی تعلقات کی مستحکم اور طویل مدتی ترقی کو فروغ دینا ہوگا تاکہ عالمی معیشت میں مزید یقین اور استحکام پیدا کیا جائے۔ امریکی وفد کا کہنا تھا کہ موجودہ اجلاس کے مثبت نتائج برآمد ہوئے ہیں اور دوطرفہ اقتصادی و تجارتی تعلقات مزید مستحکم ہوئے ہیں۔ امریکہ چین کے ساتھ ملکر دونوں سربراہان مملکت کے درمیان ٹیلیفونک بات چیت میں طے پانے والے اتفاق رائے کے مطابق کام کرے گا اور اس اجلاس میں طے پانے والے اتفاق رائے پر مشترکہ طور پر عمل درآمد کرے گا۔