
عوامی رائے کے ادارے "یو گو” (YouGov) کے 10 تاریخ کو جاری کردہ تازہ ترین سروے کے نتائج کے مطابق، تقریباً نصف امریکی شہری ٹرمپ انتظامیہ کی کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس میں میرینز اور نیشنل گارڈ تعینات کرنے کی کارروائی کی حمایت نہیں کرتے۔ ایک سروے میں، 47فیصد جواب دہندگان نے غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف کارروائیوں میں مدد کے لیے وفاقی حکومت کی جانب سے لاس اینجلس میں میرینز بھیجنے کے خلاف رائے دی، جبکہ 34فیصدنے اس کی حمایت کی۔ نیشنل گارڈ کو لاس اینجلس بھیجنے کے حوالے سے مخالفت اور حمایت کی شرح بالترتیب 45فیصداور 38فیصدرہی۔
ایک حالیہ دوسرے سروے میں، 45فیصد شرکاء نے لاس اینجلس میں وفاقی اداروں کے خلاف حالیہ احتجاجی کارروائیوں کی حمایت نہ کرنے کا اظہار کیا، جبکہ 36فیصدنے حمایت کی۔ 56% کا خیال تھا کہ عوامی احتجاج سے نمٹنے کی ذمہ داری ریاستی اور مقامی حکومتوں پر ہونی چاہیے، جبکہ صرف 25فیصدنے وفاقی حکومت کو اس کا ذمہ دار ٹھہرایا۔سروے کے نتائج میں یہ بھی سامنے آیا کہ 50فیصدجواب دہندگان ٹرمپ انتظامیہ کے غیر قانونی تارکین وطن کو ملک بدر کرنے کے طریقہ کار سے متفق نہیں ہیں، جبکہ 39فیصد نے اس کی حمایت کی۔