بین الاقوامیتازہ ترین

عالمی بینک کی جانب سے عالمی اقتصادی شرح نمو کی پیش گوئی میں کمی

عالمی بینک نے تازہ ترین گلوبل اکنامک پراسپیکٹس رپورٹ جاری کی، جس میں 2025 کے لئے عالمی اقتصادی ترقی کی پیش گوئی کو اس سال جنوری کے 2.7 فیصد سے کم کرکے 2.3 فیصد کردیا گیا۔
عالمی بینک کے مطابق، تجارتی رکاوٹوں اور غیر یقینی پالیسی ماحول کی وجہ سے عالمی اقتصادی نمو سست روی کا شکار ہے۔ رپورٹ میں توقع ظاہر کی گئی ہے کہ اس سال ترقی یافتہ معیشتوں کی شرح نمو 1.2 فیصد رہے گی جو پہلے کی پیش گوئی سے 0.5 فیصد پوائنٹس کم ہے۔ امریکی معیشت کی شرح نمو کو پہلے کے 2.3 فیصد سے کم کرکے 1.4 فیصد کر دیا گیا ہے۔ یورو زون اور جاپان دونوں میں ترقی کی شرح نمو کو 0.7 فیصد تک کم کردیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ، ابھرتی ہوئی مارکیٹوں اور ترقی پذیر معیشتوں کی شرح نمو 3.8 فیصد رہے گی جو گزشتہ پیش گوئی سے 0.3 فیصد پوائنٹس کم ہے۔ ایشیا کو چھوڑ کر ترقی پذیر دنیا میں معاشی ترقی اب مکمل طور پر رک گئی ہے۔
رپورٹ میں یہ بھی توقع ظاہر کی گئی ہے کہ عالمی تجارت میں اس سال 1.8 فیصد اور اگلے سال 2.4 فیصد اضافہ ہوگا، جو جنوری کی پیش گوئی سے بالترتیب 1.3 اور 0.8 فیصد پوائنٹس کم ہے۔
علاوہ ازیں، رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ 2026 اور 2027 میں عالمی معیشت کی بحالی کمزور ہوگی ، جبکہ ترقی یافتہ معیشتوں کے مقابلے میں ابھرتی ہوئی مارکیٹس اور ترقی پذیر معیشتوں کی فی کس آمدنی کے فرق میں کمی اور انتہائی غربت کے خاتمے میں پیش رفت ناکافی رہے گی۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker