
روسی وزارت دفاع نے کہا کہ روس اور یوکرین کے درمیان قیدیوں کی دوسری کھیپ کا تبادلہ مکمل ہو چکا ہے۔
روسی اور یوکرینی وفود نے ترکیہ کے شہر استنبول میں روس-یوکرین تنازع کے پرامن حل کے لیے براہ راست مذاکرات کا دوسرا دور منعقد کیا، جس میں دونوں فریقوں نے شدید زخمی فوجیوں اور 25 سال سے کم عمر جوان فوجیوں کی تبادلے پر اتفاق کیا تھا۔ روسی وزارت دفاع کے ایک گزشتہ بیان کے مطابق، 9 تاریخ کو یوکرین کے زیر کنٹرول علاقوں سے 25 سال سے کم عمر کے پہلے گروپ کے روسی قیدی واپس آ چکے ہیں ۔ بدلے میں، روس نے اسی تعداد میں یوکرینی قیدیوں کو رہا کیا ہے۔
یوکرین کے جنگی قیدیوں کے کوآرڈینیشن ہیڈکوارٹر نے کہا کہ قیدیوں کے تبادلے کا تیسرا مرحلہ جلد ہی شروع ہوگا۔