
ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل نے ایک بیان میں کہا کہ اگر اسرائیل نے ایران پر حملہ کیا تو اسرائیل کی خفیہ جوہری تنصیبات ایران کا ہدف بنیں گی۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی نیوز ایجنسی نے ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے ایک بیان کا حوالہ دیتے ہوئے خبر دی کہ کئی ماہ کی کوششوں کے بعد ایران نے "اہم انٹیلی جنس نتائج” حاصل کیے ہیں اور جوہری پروگرام اور تنصیبات سے متعلق معلومات سمیت بڑی تعداد میں اسرائیلی ڈیٹا اور دستاویزات حاصل کی ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران کی مسلح افواج نے اس طرح کی جنگی صلاحیتیں تیار کی ہیں کہ ایران کی جوہری تنصیبات پر اسرائیلی حملے کی صورت میں ایران فوری طور پر اسرائیل کی خفیہ جوہری تنصیبات پر حملہ کر سکے یا ایران کے اقتصادی اور فوجی ڈھانچے پر کسی بھی اسرائیلی جارحیت کے خلاف "واضح اور ریسپروکل جوابی کارروائی” کی جا سکے ۔