ٹاپ سٹوریپاکستان

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان؛ 100 انڈیکس کا رُخ بلندی کی جانب

کراچی(آئی پی ایس)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج تیزی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے، جس کے باعث 100 انڈیکس کا رُخ بلندی کی جانب ہے۔

ملک میں عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کے بعد کاروبار کے پہلے ہی دن بازارِ حصص میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونے کی وجہ سے مارکیٹ میں تیزی دیکھی جا رہی ہے۔ منگل کے روز کاروبار کا آغاز 324 پوائنٹس کے اضافے سے ہوا، جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر ایک لاکھ 21 ہزار 900 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔

بعد ازاں مارکیٹ میں تیزی کا رجحان غالب رہا اور انڈیکس مجموعی طور پر 787 پوائنٹس کے اضافے کے بعد نئی بلند سطح ایک لاکھ 22 ہزار 400 پوائنٹس کو چھو گیا۔

واضح رہے کہ 5 جون کو مارکیٹ ایک لاکھ 22 ہزار 281 پوائنٹس کی بلند ترین سطح کو چھو گئی تھی۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker