بین الاقوامی

نیلا سیارہ سمندر کے ذریعے مختلف جزیروں میں تقسیم نہیں ہے، چینی نائب صدر

پیرس : چین کے نائب صدر ہان جنگ نے فرانس میں منعقدہ اقوام متحدہ کی تیسری اوشین کانفرنس میں شرکت کی اور عام مباحثے سے خطاب کیا۔ منگل کے روز ہان جنگ نے کہا کہ سمندر سمیت مختلف شعبوں میں پائیدار ترقی کے اہداف کو پورا کرنے کے لیے مختلف فریقوں کو  مشترکہ طور پر  اس ذمہ داری کو سنبھالنا ہے۔چینی صدر شی جن پھنگ نے کہا کہ یہ  نیلا سیارہ جہاں ہم بنی نوع انسان رہتے ہیں سمندر کے ذریعے مختلف جزیروں میں تقسیم نہیں ہے ، بلکہ سمندر کے ذریعے ایک ہم نصیب معاشرے میں جڑا ہوا ہے۔ہمیں اقوام متحدہ کی موجودہ اوشین کانفرنس کے موقع سے فائدہ اٹھا کر وسائل کی حفاظت اور پائیدار استعمال کو ہم آہنگ کرنا ہے، سمندر کی پائیدار ترقی کو آگے بڑھانا ہے اور بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی مشترکہ تعمیر کو فروغ دینا ہے۔سب سے پہلے،ایک پرامن اور محفوظ سمندر بنانے کی ضرورت ہے. دوسرا یہ کہ سب کے لئے خوشحالی کا سمندر مشترکہ طور پر تعمیر کیا جائے۔ تیسرا یہ کہ  تہذیبوں کے انضمام کا سمندر تعمیر کیا جائے۔ چوتھا، ہمیں ایک صاف اور خوبصورت سمندر بنانے کی ضرورت ہے.کانفرنس میں شرکت کے دوران ہان جنگ نےفرانس کے صدر ایمانوئل میکرون اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے الگ الگ ملاقات کی۔فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون سے ملاقات کے موقع پر  ہان جنگ نے کہا کہ چین اسٹریٹجک خود مختاری پر قائم رہنے میں فرانس کی حمایت کرتا ہے اور فرانس کے ساتھ مل کر دو طرفہ اسٹریٹجک مشاورت کرنا چاہتا ہے اور یورپی فریق کے ساتھ مل کر تعاون کو وسعت دینا چاہتا ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker