بین الاقوامی

چین یورپ فریٹ ٹرین ٹرپس کی تعداد ایک لاکھ دس ہزار سے تجاوز کر گئی

بیجنگ:10جون کوچین یورپ فریٹ ٹرین چین کے چھنگ تاو جیاو ژو اسٹیشن سے روانہ ہوئی، جس کے ساتھ ہی چین یورپ ٹرینوں کے ٹرپس کی کل تعداد ایک لاکھ دس ہزار تک پہنچ گئی۔ اب تک ان ٹرینوں میں ترسیل کی گئی پراڈکٹس کی کل مالیت 450 بلین ڈالرز سے زیادہ ہو چکی ہے۔ اس ٹرین کی منزل ماسکو ہےاور یہ شانڈونگ میں تیار کردہ سمارٹ گھریلو آلات لے کر جا رہی ہے، جن کی مجموعی تعداد 10 ہزار سے زیادہ اور قیمت دو کروڑ یوان یوآن سے زیادہ ہے۔

چائنا ریلوے گروپ کے فریٹ ڈیپارٹمنٹ کے انچارج نے بتایا کہ اس وقت چین کے 128 شہروں سے چین یورپ فریٹ ٹرین سروس چلتی ہے جو 26 یورپی ممالک کے 229 شہروں اور 11 ایشیائی ممالک کے 100 سے زائد شہروں کا احاطہ کرتی ہے۔چین یورپ ٹرینوں کے ذریعے ترسیل کیا جانے والا تجارتی سامان 53 زمروں اور 50 ہزار سے زائد اقسام کی مصنوعات پر محیط ہے ۔ آٹوموبائل آٹو پارٹس ، مشینری اور سازوسامان ، اور الیکٹرانک اور الیکٹریکل جیسا ہائی ویلیو ایڈڈ سامان چین یورپ ٹرین برآمدات کا اہم جزو رہا ، اور 2024 میں یہ کل سامان کا 60 فیصد سے زیادہ تھا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker