بین الاقوامی

صدر ٹرمپ کے اقدامات آمروں جیسے ہیں، گورنر کیلیفورنیا

کیلیفورنیا کے گورنر گیون نیوسم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ٹرمپ کی ایک تقریر کی ویڈیو پوسٹ کی۔ ویڈیو میں صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اگر ریاستی حکام نے قوانین اور نظم و نسق کے نفاذ میں رکاوٹ ڈالی تو ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ نیوسم نے اس کی مذمت کرتے ہوئے لکھا کہ ‘یہ آمروں جیسے اقدامات ہیں، کسی صدر جیسے نہیں۔’
امریکہ کی وفاقی حکومت نے 6 تاریخ سے لاس اینجلس کاؤنٹی میں مسلسل دو دنوں تک بڑے پیمانے پر تارکین وطن کی تلاش اور گرفتاریوں کا آپریشن کیا، جس کے نتیجے میں شدید تنازعات پیدا ہوئے۔ 7 تاریخ کو ٹرمپ نے کیلیفورنیا کے گورنر نیوسم کی اتھارٹی کو نظر انداز کرتے ہوئے براہ راست 2000 نیشنل گارڈ کو لاس اینجلس بھیجنے کا حکم دیا۔یہ 1965 کے بعد پہلی بار ہے کہ کسی امریکی صدر نے گورنر کی درخواست کے بغیر ریاستی نیشنل گارڈ کو متحرک کیا ہے۔
8 تاریخ کی صبح ، امریکی نیشنل گارڈ کا پہلا دستہ لاس اینجلس میں داخل ہوا۔ اسی دن مظاہرین کی نیشنل گارڈ کے ساتھ جھڑپیں ہوئیں۔ لاس اینجلس کی میئر کیرن باس نے نیشنل گارڈ کی تعیناتی کی سخت مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ اس اقدام کے ذریعے جان بوجھ کر افراتفری پھیلائی جا رہی ہے۔اسی دن 22 ڈیموکریٹک گورنرز نے ٹرمپ کے اس اقدام کی شدید مذمت میں ایک مشترکہ بیان بھی جاری کیا ۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker