بین الاقوامی

میکسیکن صدر کی جانب سے تارکین وطن کے ساتھ امریکی حکومت کے سلوک کی مذمت

میکسیکو کی صدر کلاڈیا شین بام نے امریکہ میں تارکین وطن کے ساتھ امریکی حکومت کے سلوک کی مذمت کی۔انہوں نے امریکہ سے مطالبہ کیا کہ وہ تارکین وطن کے ساتھ مجرموں جیسا سلوک بند کرے، اور اس بات کی تصدیق کی کہ لاس اینجلس میں گزشتہ چھاپے کے دوران کل 35 میکسیکن شہریوں کو حراست میں لیا گیا تھا۔
اپنی تقریر میں شین بام نے اس بات پر زور دیا کہ میکسیکو تارکین وطن کے بارے میں اس طرز عمل کی مخالفت کرتا ہے، چھاپے اور تشدد ناپسندیدہ عمل ہیں، اور تارکین وطن کے انسانی حقوق کا تحفظ کیا جانا چاہئے.ان کا کہنا تھا کہ تارکین وطن مجرم نہیں ہیں اور یہ امریکی معیشت کو بھی سہارا دیتے ہیں۔انہوں نے اس مسئلے کو حل کرنے کے لئے امریکہ میں بات چیت کے ذریعے جامع امیگریشن اصلاحات کی اپیل کی۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker