بین الاقوامی

متعدد عالمی چیلنجز کے باوجود "میڈ ان چائنا” دنیا کی بنیادی ضرورت ہے، چینی وزارت خارجہ

بیجنگ:چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیئن نے یومیہ پریس بریفنگ کا انعقاد کیا۔ ایک صحافی نے سوال کیا کہ "ہم دیکھ رہے ہیں کہ موجودہ مشکل عالمی معاشی ماحول کے باوجود چین اور دنیا کے درمیان تجارتی و اقتصادی تعلقات مضبوط ہیں۔ اس سال کے پہلے 5 مہینوں میں چین نے 101 نئی بین الاقوامی کارگو ہوائی راہداریاں کھولی ہیں، جبکہ ہفتہ وار پروازوں کی تعداد میں 195 سے زائد کا اضافہ ہوا ہے۔ اسی عرصے میں چینی بندرگاہوں پر مال کی مجموعی نقل و حمل 5.755 ارب ٹن رہی جو گزشتہ سال کی نسبت 3.7 فیصد زیادہ ہے، جبکہ کنٹینرز کی نقل و حمل 11 کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے جو 7.9 فیصد کا اضافہ ظاہر کرتی ہے۔ اس حوالے سے آپ کا کیا تبصرہ ہے؟”

ترجمان نے کہا کہ ” چین کی معیشت میں مسلسل توانائی نظر آ رہی ہے، اور بیرونی تجارت میں لچک بڑھ رہی ہے۔ یہ عوامل واضح طور پر ثابت کرتے ہیں کہ بیرونی ماحول میں کسی بھی قسم کے چیلنجز کے باوجود میڈ ان چائنا دنیا کی بنیادی ضرورت ہے، اور چین کی مارکیٹ سرمایہ کاری کے لیے ہمیشہ پرکشش مقام رہے گی۔ یک طرفہ پسندی اور تحفظ پسندی کا راستہ ناقابل عمل ہے۔ ‘دیواریں کھڑی کرنا چین اور دنیا کے دیگر ممالک کے درمیان کھلے تعاون اور مشترکہ ترقی کے پختہ عزم کو روک نہیں سکتا۔”

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker