بین الاقوامی

چین-پولینڈ تعلقات کی ترقی کو انتہائی اہمیت دیتا ہوں،چینی صدر

بیجنگ:چین کے صدر شی جن پھنگ نے کیرول ناوراسکی کو جمہوریہ پولینڈ کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد کا پیغام بھیجا۔
جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ پولینڈ ان اولین ممالک میں سے ہے جنہوں نے نئے چین کو تسلیم کیا اور اس کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کیے۔ چین اور پولینڈ کے درمیان روایتی دوستانہ تعلقات ہیں اور دونوں ممالک ایک دوسرے کے جامع اسٹریٹجک پارٹنر ہیں۔ 76 سالہ سفارتی تعلقات کے دوران، دونوں ممالک نے باہمی احترام اور مساوات پر عمل کرتے ہوئے مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کے بھرپور نتائج حاصل کیے ہیں۔
چینی صدر نے کہا کہ غیر مستحکم بین الاقوامی صورتحال کے پیش نظر، چین اور پولینڈ کو دوستانہ شراکت داروں کے طور پر سیاسی اعتماد کو مزید گہرا کرنا چاہیے اور اسٹریٹجک رابطے کو مضبوط بنانا چاہیے۔ صدر شی نے کہا، "میں چین-پولینڈ تعلقات کی ترقی کو انتہائی اہمیت دیتا ہوں اور صدر ناوراسکی کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے تیار ہوں تاکہ چین-پولینڈ جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو مستحکم ترقی کی راہ پر گامزن کیا جا سکے، جو دونوں ممالک کے عوام کے لیے فائدہ مند ہو اور دنیا کو زیادہ استحکام اور یقین فراہم کر سکے۔”

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker