
شنگھائی تعاون تنظیم بینک کنسورشیم کی کونسل کی 21 ویں میٹنگ بیجنگ میں منعقد ہوئی۔
اس موقع پر تنظیم کے تمام رکن بینکوں کے نمائندوں نے اپنی تقاریر میں متفقہ طور پر کہا کہ ایس سی او بینک کنسورشیم، جو علاقائی مالیاتی تعاون کا ایک اہم پلیٹ فارم ہے، کو رکن بینکوں کے درمیان انفراسٹرکچر کے باہمی رابطے، سائنس و ٹیکنالوجی میں جدت، صنعتی ترقی، سبز اور کم کاربن پر مبنی ترقی، اور ڈیجیٹل معیشت جیسے شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانا چاہیے۔ نیز، ثقافتی تبادلوں کو گہرا کرنے، باہمی اعتماد اور اتفاق رائے کو بڑھانے اور شنگھائی تعاون تنظیم کے مشترکہ گھر کو مزید خوبصورت بنانے کے لیے معیاری مالیاتی خدمات فراہم کرنا جاری رکھنا چاہیے۔
میٹنگ میں بیلاروس کے سیونگ بینک کی بطور رکن بینک ایس سی او بینک کنسورشیم میں شمولیت کی منظوری دی گئی، نیز کنسورشیم کے رکن بینکوں کی جانب سے تنظیم کی 20 ویں سالگرہ کے موقع پر مشترکہ اعلامیہ” پر دستخط کیے گئے۔ اس اعلامیے میں ایس سی او بینک کنسورشیم کی 20 سالہ ترقی کے حصول کا جائزہ لیا گیا اور رکن بینکوں نے ادارہ جاتی تعمیر و ترقی، صنعتی ترقی اور حقیقی معیشت، منصوبہ جاتی سرمایہ کاری و مالیات، سبز مالیات اور پائیدار ترقی، مقامی کرنسی میں تعاون، کثیرالجہتی مالیاتی تعاون اور تجربات کے تبادلے جیسے شعبوں میں مزید گہرے تعاون کی مشترکہ خواہش کا اظہار کیا۔
ایس سی او بینک کنسورشیم کا قیام اکتوبر 2005 میں عمل میں آیا تھا۔ گزشتہ 20 سالوں میں، "شنگھائی سپرٹ” کی رہنمائی میں، اس تنظیم نے ادارہ جاتی تعمیر، پالیسی رابطہ، منصوبہ بندی کی مالی معاونت، تعاون کی منصوبہ بندی، اور عملے کے تبادلوں جیسے جامع تعاون کے ذریعے خطے کی معاشی ترقی اور عوامی بہبود کو بہتر بنانے میں مثبت کردار ادا کیا ہے۔