
بیجنگ:چین کے سنٹرل ملٹری کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے حال ہی میں فوجی تنصیبات کی تعمیر سے متعلق نئے ضوابط (Military Facilities Construction Regulations) کے اجراء کا حکم نامہ جاری کیا ہے۔ یہ ضوابط یکم اگست 2025 سے نافذ العمل ہوں گے۔
نئے ضوابط میں نشاندھی کی گئی ہے کہ نئی قیادت اور کمانڈ ڈھانچے کے مطابق فوجی تنصیبات کی تعمیر کے بنیادی اصولوں، اسٹرکچرل نظام، عملی طریقہ کار اور کام کے ضوابط کو سائنٹفک انداز میں مرتب کیا جائے ۔یہ فوجی تنصیبات کی تعمیراتی سرگرمیوں کے لیے اہم رہنما اصول فراہم کرتے ہیں۔