بین الاقوامی

چینی وزارت خارجہ کا ہارورڈ کے بین الاقوامی طلباء پر ویزا پابندیوں کے حوالے سے موقف

بیجنگ:چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیئن نے یومیہ پریس کانفرنس کے دوران امریکہ کی جانب سے ہارورڈ یونیورسٹی کے بین الاقوامی طلباء پر ویزا پابندیاں عائد کرنے کے اعلان کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ

چین اور امریکہ کے درمیان تعلیمی تعاون باہمی فائدے پر مبنی ہے۔ چین ہمیشہ سے تعلیمی تعاون کو سیاسی رنگ دینے کی مخالفت کرتا آیا ہے۔ امریکہ کے متعلقہ اقدامات صرف امریکہ کی بین الاقوامی ساکھ کو نقصان پہنچائیں گے۔ چین بیرون ملک مقیم چینی طلباء و اسکالرز کے جائز حقوق و مفادات کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker