
بیجنگ:چینی ریاستی کونسل کے تائیوان امور کے دفتر کے ترجمان چو فونگ لیئن نے کہا ہے کہ تحقیقات پر پتہ چلا ہے کہ "تائیوان کی علیحدگی”کے حامی شین بویانگ کے والد شین توچھنگ تائیوان انٹرپرائزز چاؤ ای کمپنی لمیٹڈ کے انچارج ہیں، کمپنی کے چائنیز مین لینڈ کےکچھ انٹرپرائزز کے ساتھ تجارتی تعلقات اور کاروباری تعاون رکھتی ہے، اور اس سے معاشی فوائد حاصل کرتی ہے۔چائنیز مین لینڈ کبھی بھی "تائیوان کی علیحدگی” سے وابستہ کمپنیوں کو مین لینڈ میں منافع کمانے کی اجازت نہیں دے گا۔ اس لیے چاؤ ای کمپنی لمیٹڈ کو سزا دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اور اسے مین لینڈ کی تنظیموں، کاروباری اداروں، یا افراد کے ساتھ کسی بھی قسم کے لین دین یا تعاون سے روکا جائے گا، اور اس کے خلاف دیگر ضروری اقدامات اٹھائے جائیں گے۔