پاکستانٹاپ سٹوری

کسی کو پاکستان کی جانب میلی آنکھ سے نہیں دیکھنے دیں گے، صدر مملکت کی وزیراعظم سے گفتگو

لاہور(آئی پی ایس) صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ کسی کو پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھنے دیں گے۔

رپورٹ کے مطابق صدر مملکت آصف زرداری سے وزیراعظم شہبازشریف نے گورنر ہاؤس لاہور میں اہم ملاقات کی، جس میں ملک کی مجموعی سیاسی ومعاشی صورتحال اور خارجہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم نے صدر مملکت کو حالیہ بیرون ممالک کے دوروں کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ ملاقات میں گورنر پنجاب سلیم حیدر خان، اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق بھی شریک ہوئے۔

صدر آصف زرداری نے کہا کہ ہم نے مل کر پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے، پاکستان کی کامیابیوں کو آج دنیا تسلیم کررہی ہے، کسی کو پاکستان کیجانب میلی آنکھ سے دیکھنے نہیں دیں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے آگاہ کیا کہ دوست ممالک کے دورے بہت کامیاب رہے، پاکستان نے ہمیشہ امن کا پیغام دیا ہے، پاک افواج کی بہادری سے اب کوئی میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker