بین الاقوامی

روس اور یوکرین کے ایک دوسرے پر بڑے پیمانے پر حملوں کے دعوے


روسی وزارت دفاع نے بتایا کہ 20 مئی کے بعد سے یوکرینی فوج نے روس میں شہری تنصیبات پر بڑی تعداد میں حملوں کے لیے مغربی ساختہ ڈرونز اور راکٹوں کا استعمال کیا ہے۔ 27 تاریخ تک ، روسی فضائی دفاعی نظام نے 2ہزارسے زیادہ یوکرینی حملہ آور ڈرونز کو تباہ اور ناکام بنایا ہے۔ یوکرینی فوج کے حملوں کے جواب میں ، روسی فوج نے حالیہ دنوں یوکرین کی فوجی تنصیبات اور فوجی صنعتی اداروں پر حملوں کے لئے اعلیٰ سطح کے فضائی ، سمندری اور زمینی ہتھیاروں اور ڈرونز کا استعمال کیا ہے ، جس میں میزائل اور توپ خانے ، فوجی ہوائی اڈے ، فضائی دفاعی ریڈار اسٹیشن اور مرسنریز کے عارضی تعیناتی مقامات شامل ہیں۔
یوکرین کی مسلح افواج کے جنرل اسٹاف نے 27 کہا کہ اسی دن سہ پہر تک یوکرینی فوج کی فرنٹ لائن پر روسی فوج کے ساتھ درجنوں جھڑپیں ہوئی ہیں ، جن میں پوکرووسک کے علاقے میں شدید ترین جھڑپ بھی شامل ہے ۔ یوکرینی وزیر خارجہ سربیگا نے 26 تاریخ کی شام کو سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ گزشتہ تین دنوں میں روسی فوج نے یوکرین میں تقریباً ایک ہزار میزائل اور ڈرون داغے ہیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ امن نہیں چاہتا بلکہ جنگ جاری رکھے ہوئے ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker