بین الاقوامی

امریکہ کی خلائی تحقیقاتی کمپنی اسپیس ایکس کا’’اسٹار شپ ‘‘کی لانچنگ کا مشن ناکام


امریکہ کی خلائی تحقیقاتی کمپنی اسپیس ایکس کی نئی نسل کا ہیوی راکٹ’’اسٹار شپ‘‘ٹیکساس سے لانچ کیا گیا جو اپنی نویں ٹیسٹ پرواز پر تھا، لیکن یہ مشن کامیاب نہیں ہو سکا۔
’’اسٹار شپ‘‘ کی لانچنگ کے بعد ہی، اسپیس ایکس کے ترجمان نے کہا کہ "اسٹار شپ” نے غیر متوقع طور پر "ڈس اسمبلی” کا تجربہ کیا اور رابطہ منقطع ہو گیا۔ ترجمان نے بتایا کہ بے قابو ہونے کی وجہ یہ ہے کہ فیول ٹینک کے نظام میں کچھ لیکیج ہوئی ہے۔
امریکی مشرقی وقت کے مطابق شام تقریباً 8:30 بجے، اسپیس ایکس کے ترجمان نے تصدیق کی کہ شپ” سے رابطہ منقطع ہو چکا ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker