
تل ابیب(آئی پی ایس) سرائیلی وزیراعظم نتین یاہو نے غزہ میں زمینی آپریشن مزید تیز کرنے کا اعلان کردیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق امریکی صدرڈونلڈٹرمپ کےنمائندہ خصوصی اسٹیو وٹکوف اور حماس دو ماہ کی جنگ بندی پررضامند ہوگئے،جبکہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے مسودہ مسترد کردیا۔
نہتےفلسطینیوں پراسرائیل کے وحشیانہ حملےنہ رک سکے،شمالی غزہ اورخان یونس پرحملوں میں شدت آگئی،24 گھنٹے میں مزید اکیاسی فلسطینی شہید،تعداد 54 ہزار سے تجاوز کر گئی۔
اقوام متحدہ کی مخالفت کے باوجود غزہ میں امداد کی ترسیل کی ذمہ داری یومینٹیرین فاؤنڈیشن نے سنبھال لی،کئی امدادی ٹرک غزہ پہنچانے کا دعویٰ کردیا۔
ثالثوں کی غزہ جنگ بندی کی تازہ ترین تجویز قبول کر لی: حماس
دوسری جانب حماس کے ایک ذریعے نے کہا ہے کہ تنظیم نے جنگ بندی کی اس تجویز کو قبول کر لیا ہے جو ثالثوں کی جانب سے پیش کی گئی۔ تجویز کے مطابق مبینہ طور پر 10 یرغمالیوں کی دو مراحل میں رہائی کے بدلے میں 70 دن کی جنگ بندی ہوگی۔
یہ مجوزہ معاہدہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اسرائیل نے غزہ میں اپنی فوجی کارروائیوں میں شدت لائی ہے۔
اس سے قبل کی مذاکراتی کوششیں مارچ کے وسط میں دو ماہ کی جنگ بندی کے ختم ہونے کے بعد کسی حتمی نتیجے تک نہیں پہنچ سکیں۔
حماس کے ایک ذریعے نے اے ایف پی کو بتایا کہ حماس نے امریکی ایلچی اسٹیو وٹکوف کی نئی تجویز کو قبول کر لیا ہے، جو تحریک کو ثالثوں کے ذریعے موصول ہوئی تھی۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ اس معاہدے میں شامل ہے کہ 70 دن کی جنگ بندی ہوگی جس کے بدلے حماس 10 اسرائیلی یرغمالیوں کو دو مراحل میں رہا کرے گی، اور اس جنگ بندی کے دوران مستقل جنگ بندی کے لیے امریکی ضمانتوں کے ساتھ مذاکرات شروع ہوں گے۔