
بیجنگ :چینی وزیر اعظم لی چھیانگ نے کوالالمپور کنونشن اینڈ ایگزیبیشن سینٹر میں ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم سے ملاقات کی۔منگل کے روز لی چھیانگ نے کہا کہ گزشتہ ماہ صدر شی جن پھنگ نے ملائیشیا کا سرکاری دورہ کیا اور فریقین نے اعلیٰ سطحی اسٹریٹجک چین ملائیشیا ہم نصیب معاشرے کی تعمیر پر اتفاق کیا اور دوطرفہ تعلقات کی ترقی کے لیے اسٹریٹجک سمت کا تعین کیا۔
چین اس تاریخی دورے کے اہم نتائج کو عملی جامہ پہنانے، باہمی احترام اور اعتماد کی پاسداری، ایک دوسرے کو مساوی سمجھنے اور فائدہ مند تعاون بڑھانے ، مختلف شعبوں میں تبادلوں اور تعاون کو فروغ دینے اور مشترکہ طور پر چین ملائیشیا تعلقات کے نئے "سنہری 50 سال” کے آغاز کے لئے ملائیشیا کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے۔