بین الاقوامی

ڈبلیو ٹی او کے ارکان کی امریکا کی "ریسیپروکل محصولات” پر تنقید

جنیوا:20 سے 21 جولائی تک ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن (ڈبلیو ٹی او) کا 2025 کا جنرل کونسل کا دوسرا اجلاس جنیوا میں منعقد ہوا۔ اجلاس کے دوسرے روز ، یورپی یونین نےایجنڈا طے کرکے امریکی محصولات کے باعث عالمی تجارت کے ٹکڑے ہونے پر تنقید کی۔سنگاپور اور سوئٹزرلینڈ نے "فرینڈز آف دی سسٹم” کے ارکان کی جانب سے ایک ایجنڈا طے کیا جس میں موجودہ تجارتی افراتفری سے نمٹنے کے لیے کثیر الجہتی تجارتی نظام کو مضبوط بنانے کا مطالبہ کیا گیا۔اجلاس میں چین نے کہا کہ امریکہ کی”ریسیپروکل محصولات” نے کثیر الجہتی تجارتی نظام اور ترقی پذیر ممالک کے مفادات کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔
یورپی یونین کا کہنا ہے کہ امریکہ کی جانب سے عائد یکطرفہ محصولات سے ڈبلیو ٹی او کے تمام ارکان متاثر ہوئے ہیں اور کچھ اقدامات کی شفافیت کے فقدان نے عالمی تجارت کو غیر یقینی صورتحال، سپلائی چین میں خلل، بڑھتی ہوئی اقتصادی لاگت اور تجارتی قوانین کو ٹکڑے ٹکڑےکرنے کے خطرےسے دو چار کر دیا ہے۔ یورپی یونین نےمطالبہ کیا کہ ڈبلیو ٹی او کے شفافیت کے میکانزم کے کردار کو مکمل طور پر بروئے کار لایا جائے تاکہ ارکان کے درمیان مکالمے کے لئے فریم ورک فراہم کیا جائے۔ متعلقہ ارکان کو اپنی نوٹیفکیشن کی ذمہ داریوں کو پورا کرنا ہوگا اور دوطرفہ انتظامات ڈبلیو ٹی او کے قوانین کے مطابق ہونے چاہئیں۔ "فرینڈز آف دی سسٹم” کے اراکین نے ممبران پر زور دیا کہ وہ جرات مندانہ اجتماعی اقدامات اور ڈبلیو ٹی او اصلاحات کی گہرائی سے پیش رفت کے ذریعے موجودہ عالمی تجارتی صورتحال سے مؤثر طریقے سے نمٹنے کے لئے یکجہتی اور تعاون کو مضبوط بنائیں۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker