
امریکہ کے سابق صدر جوبائیڈن کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق جو بائیڈن کو مہلک مرض پروسٹیٹ کینسر کی تشخیص ہوئی ہے اور کینسر کے خلیات ہڈیوں تک پھیل چکے ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اگرچہ یہ کینسر کی زیادہ جارحانہ شکل ہے ، لیکن یہ ہارمون حساس معلوم ہوتا ہے ،
لہذا اس کا مؤثر طریقے سے علاج کیا جاسکتا ہے اور جو بائیڈن اور ان کا خاندان علاج کے انتخاب کی تلاش میں اپنے معالجوں کے ساتھ کام کر رہا ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ میں کہا کہ وہ اور ان کی اہلیہ سابق امریکی صدر جو بائیڈن کی بیماری کی حالیہ تشخیص پر بہت افسردہ ہیں، جو بائیڈن اور ان کے اہل خانہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں اور ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں۔