بین الاقوامی

اسرائیلی فوج کے غزہ میں بڑے پیمانے پر حملوں کا نیا دور

اسرائیلی دفاعی افواج نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی کے کئی علاقوں میں بڑے پیمانے پر فضائی حملے شروع کر دیے ہیں اور اہم آپریشنل علاقوں پر کنٹرول حاصل کرنے اور فوجی کارروائیوں میں مزید توسیع کی تیاری کے لیے زمینی فوج کو متحرک کر دیا ہے۔ غزہ کی پٹی کے شہری دفاع کے محکمے کے مطابق اس دن اسرائیلی حملوں میں کم از کم 100 افراد شہیداور 200 سے زائد زخمی ہوئے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائِل کی نئی کارروائی کا مقصد جنگ کے تمام اہداف کو حاصل کرنا ہے، جس میں تمام قیدیوں کی رہائی اور حماس کی مکمل شکست شامل ہے۔
اس کے علاوہ اسرائیلی فوج نے ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا کہ اسرائیلی فضائیہ نے 15 اور 16 تاریخ کو غزہ کی پٹی میں 150 سے زائد اہداف کو نشانہ بنایا جن میں "ٹینک شکن میزائل لانچ پوزیشنز، فوجی عمارتیں اور مسلح اہلکاروں کے جنگی مراکز” شامل ہیں۔
غزہ کی پٹی کے شہری دفاع کے محکمے کے ایک ترجمان نے کہا کہ 16 تاریخ کو اسرائیلی فوج کا حملہ بنیادی طور پر شمالی غزہ کی پٹی، خاص طور پر شمالی قصبے بیت الہیا میں مرکوز تھا۔ محکمے کے مطابق اسرائیلی فورسز کے اس روز ہونے والے حملے میں سیکڑوں افراد شہیداور زخمی ہوئے ۔
کو غزہ کی پٹی کے محکمہ صحت کے اعداد و شمار کے مطابق 15 مئی کی صبح سے اسرائیلی حملوں میں 250 سے زائد افراد شہیدہو چکے ہیں، جو 18 مارچ کو غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوجی کارروائیوں کی بحالی کے بعد سے حملوں کا سب سے سنگین دور ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker