
بیجنگ () چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیئن نے یومیہ پریس کانفرنس میں امریکہ کی جانب سے چینی کمپنی ہوا وے کی تیار کردہ شنگ تھنگ چپس کو امریکہ کے برآمدی کنرول کی خلاف ورزی قرار دینے کے حوالے سے کہا کہ امریکہ نے قومی سلامتی کے تصور کو وسیع کر کے درآمدی کنڑول اور "لانگ آرم دائرہ اختیار” کا غلط استعمال کیا ہے اور یہ بے بنیاد اقدام چینی ساختہ چپس اور مصنوعی ذہانت کی صنعت پر پابندی اور دباؤ ہے۔ترجمان نے کہا کہ امریکہ کا یہ عمل مارکیٹ کے اصولوں کے خلاف ہے اور عالمی صنعتی چین کے استحکام کو خراب کرتا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ یہ اقدام چینی کاروباری اداروں کے جائز مفادات کو شدید نقصان پہنچاتا ہے ۔چین اس عمل کی سخت مخالفت کرتا ہے اور اسےکبھی قبول نہیں کرے گا۔
ترجمان نے مزید کہا کہ چین امریکہ پر زور دیتا ہے کہ وہ تحفظ پسندی اور یکطرفہ پسندی کی غلطیوں کو فوراً درست کرے اور چین کے ٹیکنالوجی کے کاروباری اداروں اور مصنوعی ذہانت کی صنعت پر دباؤ ڈالنا بند کرے۔انہوں نے کہا کہ چین اپنی ترقی کے حقوق اور چینی کاروباری اداروں کے جائز مفادات کے تحفظ کرنے کے لیے مضبوط اقدامات کرے گا۔