
بیجنگ : ” بیلٹ اینڈ روڈ” بین الاقوامی تعاون پر اعلیٰ سطح فورم کی مشاورتی کمیٹی کا 2025 کےلیے اجلاس چین کے صوبہ زےجیانگ کے شہرننگ بو میں منعقد ہوا۔
جمعہ کے روز چینی میڈیا کے مطابق اجلاس کے شرکاء نے کہا کہ ” بیلٹ اینڈ روڈ” انیشی ایٹو نے عالمی ترقی میں استحکام پیدا کیا ہے اور یہ عالمی اقتصادی ترقی اور مشترکہ خوشحالی کے لیے ایک اہم موقع ہے۔ موجودہ صورتحال میں، ” بیلٹ اینڈ روڈ” کی اعلیٰ معیار کے ساتھ مشترک تعمیر کو بھرپور طریقے سے آگے بڑھانا ضروری ہے۔چین کی وزارت خارجہ کے نائب وزیر ما چھاؤ شو نے کہا کہ فی الحال، چین 150 سے زیادہ ممالک اور خطوں کا اہم تجارتی شراکت دار ہے، اس سال کی پہلی سہ ماہی میں،بیلٹ اینڈ روڈ سے وابستہ ممالک کا چین کی بیرونی تجارت میں حصہ 51.1 فیصد تک پہنچ گیا ہے۔ ہم شراکت دار ممالک کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری میں تعاون کو مزید مضبوط کرنے کے لیے تیار ہیں، اور عالمی تجارتی تنظیم کی مرکزیت پر مبنی ، قواعد کی بنیاد پر، کھلے، منصفانہ، جامع، جائز اور غیر امتیازی کثیر الجہتی تجارتی نظام کا تحفظ کرنے کے لیے مل کر کام کریں گے۔