
برطانوی میڈیا کی حالیہ رپورٹس کے مطابق، 30 سے زائد سابق برطانوی اسپیشل فورسز کے فوجیوں نے طویل خاموشی توڑتے ہوئے ،صاف طور پر کہا کہ برطانوی اسپیشل فورسز نے عراق اور افغانستان کی جنگ کے دوران بے گناہ شہریوں کا قتل کیا، جن میں بچے بھی شامل تھے۔
2022 کے آخر میں، برطانوی حکومت نے ایک عوامی تحقیقات کا آغاز کیا، جو کہ 2010 سے 2013 کے درمیان افغانستان میں برطانوی فوج کے خصوصی دستے خصوصی فضائی دستے کی کارروائیوں سے متعلق ہے۔ ریٹائرڈ فوجیوں کا کہنا ہے کہ صرف خصوصی فضائی دستہ نہیں بلکہ خصوصی بحری دستہ بھی اسی طرح کے جرائم کا مرتکب ہوا ہے۔