
اسلام آباد :صدرایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے بجٹ 2025-26کے حوالے سے اہم تجاویز دیدیں ۔ عاطف اکرام شیخ نے نئے مینوفیکچررز کے ریفنڈ کلیم ای آر ایس اور فاسٹر سسٹم پر منتقل کرنیکی تجویز دیتے ہوئے کہا کہ نئے مینوفیکچررز کو فاسٹر سسٹم کے ذریعے براہ راست انٹرٹین کیا جانا چاہئے،یہ اقدام برآمدات میں اضافے ،نئے صنعتکاروں کی حوصلہ افزائی کا سبب بنے گا ۔
انہوں نے کہا کہ سیلز ٹیکس رجسٹریشن فنانس ایکٹ 2024سے پہلے آن لائن اور خودکار تھی،سیلز ٹیکس رجسٹریشن ایل آر او اور متعلقہ ریجنل ٹیکس آفس کی منظوری سے مشروط ہے، اس غیر ضروری اقدام سے رجسٹریشن کا عمل ٹیکس دہندگان کیلئے نہایت پیچیدہ ہو گیا ہے، ایل آر او اور آر ٹی او کی منظوری کی شرط سیلز ٹیکس کی نئی رجسٹریشن کی حوصلہ شکنی کرتی ہے ۔ صدر ایف پی سی سی آئی نے کہا کہ مینوفیکچررز ، برآمدکندگان کی رجسٹریشن کا عمل آٹومیشن کے ذریعے دو ہفتوں میں مکمل ہونا چاہئے ،ٹریڈ ایسوسی ایشنز ، چیمبرز کے ممبران کی رجسٹریشن این او سی کی بنیاد پر خود کار طریقے سے ہونی چاہئے ۔