بین الاقوامی

چین امریکہ تجارتی مذاکرات کے مثبت نتائج کا خیرمقدم کرتے ہیں، انتونیو گوتریس

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان سٹیفن ڈوجارک نے سی ایم جی کے نامہ نگار کے سوال کے جواب میں کہا کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے چین اور امریکہ کے درمیان جنیوا مذاکرات کے نتائج کا خیرمقدم کیا ہے۔
ڈوجارک نے کہا کہ اقوام متحدہ چین اور امریکہ کے سوئٹزرلینڈ میں تجارت پر براہ راست مذاکرات کا خیرمقدم کرتا ہے، جو عالمی معیشت کے لیے ایک بہت مثبت اشارہ ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ تجارتی جنگ کو مزید نہیں بڑھنا چاہیے اور تمام فریقوں کو بات چیت کی ضرورت ہے۔
ڈوجارک کا مزید کہنا تھا کہ سیکریٹری جنرل گوتریس نے واضح طور پر کہا ہے کہ تجارتی جنگ میں کوئی فاتح نہیں ہوتا، "ڈی کپلنگ” کا تصور ان کے لیے انتہائی تشویش کا باعث ہے اور انہوں نے متعدد مواقع پر اس حوالے سے اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے۔ لہٰذا، یہ بلاشبہ ایک اچھا آغاز ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker