
تہران: ایران اور امریکہ کے درمیان جوہری مسئلے پر ملتوی کیے گئے بالواسطہ مذاکرات کا چوتھا دور ، عمان کے دارالحکومت مسقط میں منعقد ہوا۔ ایران کے خارجہ امور کے ترجمان اسماعیل بقائی نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں کہا کہ حالیہ مذاکرات مکمل ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ مذاکرات "کٹھن لیکن فائدہ مند” تھے۔ اگلے دور کے مذاکرات کے وقت اور مقام کا اعلان عمان کی جانب سے کیا جائے گا۔
ایک اعلیٰ امریکی اہلکار نے کہا کہ دونوں فریقوں نے تکنیکی مسائل کو حل کرنے کے لیے مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔
یاد رہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کا چوتھا دور 3 مئی کو ہونا تھا جسے 11 تاریخ کو منعقد کیا گیا۔ کچھ تجزیہ کاروں نے اشارہ دیا ہے کہ اس تاخیر کے پیچھے موجودہ مذاکراتی عمل کی کمزوری اور اہم مسائل پر دونوں فریقوں کے موقف کی پیچیدگی اور اختلافات کی عکاسی ہوتی ہے۔