
یوکرین کے صدر زیلنسکی نے کہا کہ روس کی جانب سے براہ راست مذاکرات کی بحالی کی تجویز ایک اچھا اشارہ ہے اور جنگ کے حقیقی خاتمے کا پہلا قدم فائر بندی ہے۔یوکرین کو توقع ہے کہ روس مکمل، مستقل اور قابل اعتبار فائر بندی کو عملی جامہ پہنائے گا۔انہوں نے کہا کہ یوکرین کو امید ہے کہ روس کی جانب سے 12 مئی سے فائر بندی ہوگی اور یوکرین مذاکرات کے لیے تیار ہے۔
اسی روز صبح سویرے روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے کریملن میں ایک پریس کانفرنس میں تجویز دی کہ 15 مئی کو ترکیہ کے شہر استنبول میں روس اور یوکرین کے براہ راست مذاکرات دوبارہ شروع کیے جائیں۔ پیوٹن نے اس بات پر زور دیا کہ روس بغیر کسی پیشگی شرط کے یوکرین کے ساتھ براہ راست مذاکرات کے لیے تیار ہے۔