پاکستان

شاہ چارلس اور ملکہ کامیلا کی میزبانی میں بکنگھم پیلس میں سیزن کی پہلی رائل گارڈن پارٹی، برٹش پاکستانی شخصیت سید سجاد حیدر کاظمی کی شرکت

لندن : برطانیہ کے بادشاہ چارلس اور ملکہ کامیلا نے رواں سال کی پہلی شاہی گارڈن پارٹی کا انعقاد بکنگھم پیلس میں کیا، جہاں ہزاروں مہمانوں کو خوش آمدید کہا گیا۔تقریب میں شہزادی این، ایڈنبرا کے ڈیوک اور ڈچز، اور گلوسٹر کے ڈیوک اور ڈچز بھی شریک تھے۔ مہمانوں کی آمد دوپہر تین بجے سے شروع ہوئی،

جنہوں نے پیلس کے خوبصورت باغات میں بھرپور لطف اٹھایا۔مانچسٹر سے تعلق رکھنے والے معروف برٹش پاکستانی سماجی رہنما سید سجاد حیدر کاظمی بھی اس پروقار ایونٹ میں شریک ہوئے۔ ان کی شرکت برطانوی معاشرے میں ان کی کمیونٹی سروس، فلاحی خدمات اور بین الثقافتی ہم آہنگی کے فروغ کے اعتراف میں ہوئی۔ سجاد کاظمی نے اپنی شرکت کو ایک اعزاز قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ لمحہ اُن تمام برٹش پاکستانیوں کے لیے باعثِ فخر ہے جو معاشرے کی بہتری کے لیے خاموشی سے کام کر رہے ہیں۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker