
بیجنگ :چینی وزارت ٹرانسپورٹ کے مطابق، یکم سے 5 مئی تک (یوم مزدور کی تعطیلات کے دوران) پورے چین میں لوگوں کی آمدورفت کی تعداد 1.46594ارب ٹرپس رہی ، جس کی روزانہ اوسط 293.19 ملین رہی جو پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 7.9 فیصد اضافہ ہے۔
نیشنل امیگریشن ایڈمنسٹریشن کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں سرحدی معائنہ ایجنسیوں کے اعداد و شمار کے مطابق، یوم مئی کی تعطیلات کے دوران مجموعی طور پر 10.896 ملین چینی اور غیر ملکی افراد کی آمد و رفت ہوئی، جس کی روزانہ اوسط 2.179 ملین ہے، جو گزشتہ سال کے یوم مئی کی تعطیلات کے مقابلے میں 28.7 فیصد زیادہ ہے۔ ان میں سے 1.115 ملین غیر ملکی افراد کی آمد و رفت ہوئی ، جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 43.1 فیصد زیادہ ہے۔ چین میں داخل ہونے والے غیر ملکی شہریوں میں سے 380,000 کو ویزا فری پالیسی کے تحت انٹری دی گئی، جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 72.7 فیصد زیادہ ہے۔