بین الاقوامی

میلان میں ایشیائی ترقیاتی بینک کا سالانہ اجلاس، امریکی ٹیرف پالیسی پر عالمی تشویش کا اظہار

میلان:4 سے 7 مئی تک، ایشیائی ترقیاتی بینک کا 28 واں سالانہ اجلاس اٹلی کے شہر میلان میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں شرکت کرنے والے متعدد ممالک کے نمائندوں نے سی جی ٹی این کے نامہ نگاروں کو بتایا کہ امریکہ کی ٹیرف پالیسی عالمی معیشت پر سنگین منفی اثرات مرتب کرے گی۔ کھلے اور کثیرالجہتی بین الاقوامی تجارتی نظام کو برقرار رکھنا تحفظ پسندی کا مقابلہ کرنے کا مؤثر طریقہ ہے۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کے چیف اکنامسٹ البرٹ پاک نے کہا کہ امریکہ کے ٹیرف میں اضافے نے عالمی معاشی ترقی کو شدید متاثر کیا ہے۔ خاص طور پر متعدد ایشیائی ممالک کو مزید نام نہاد "مساوی ٹیرف” کا سامنا ہے، اس لیے ایشیائی ممالک کی معیشتیں امریکی ٹیرف پالیسی کے زیادہ سنگین اثرات سے دوچار ہیں۔

اسپین کے سابق وزیر خارجہ ارانچا گونزیلز نے کہا کہ امریکی ٹیرف پالیسی عالمی کثیرالجہتی تجارتی نظام کو شدید نقصان پہنچا رہی ہے۔ عالمی تجارتی ادارے (WTO) پر مبنی، اصولوں کی بنیاد پر قائم عالمی کثیرالجہتی تجارتی نظام میں شامل تمام معیشتیں ایک دوسرے پر انحصار کرتی ہیں اور ایک دوسرے سے الگ ہو کر کام نہیں کر سکتیں۔ تمام معیشتیں متحد ہو کر ہی یکطرفہ تحفظ پسندی کا مؤثر طریقے سے مقابلہ کر سکتی ہیں۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker