
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےاعلان کیا کہ تمام غیر ملکی بنٹرمپ کا درآمدی فلموں پر 100 فیصد ٹیرف لگانے کا ارادہ
ی ہوئی فلموں پر جو امریکہ میں ریلیز ہوں گی، 100 فیصد ٹیرف عائد کیا جائے گا۔ تاہم، 5 مئی کو وائٹ ہاؤس نے کہا کہ اس بارے میں ابھی حتمی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔
ٹرمپ نے 4 مئی کو سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں دعویٰ کیا کہ دیگر ممالک "امریکی فلم سازوں اور اسٹوڈیوز کو امریکہ سے باہر لے جانے” کے لیے مختلف مراعات فراہم کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہالی وڈ اس سے "بری طرح متاثر” ہو رہا ہے اور امریکی فلم انڈسٹری "تیزی سے زوال پذیر” ہے، جو امریکہ کے لیے "قومی سلامتی کا خطرہ” ہے۔
فلم انڈسٹری کے ماہرین نے اس اقدام کو ہالی وڈ کے لیے تباہ کن قرار دیا ہے۔ ہالی وڈ رپورٹر کے یورپی بیورو کے سربراہ اسکاٹ روکسبرو نے بتایا کہ امریکی فلم کمپنیاں اپنی پروڈکشنز برطانیہ، کینیڈا اور آسٹریلیا جیسے ممالک میں منتقل کر رہی ہیں کیونکہ وہاں ٹیکس مراعات جیسی معاشی ترغیبات دستیاب ہیں۔ اگر امریکہ فلم سازی کے اخراجات کم کرنے کے لیے اسی طرح کی مراعات نہیں دیتا، تو بہت کم فلم ساز ہی امریکہ واپس آنے کو تیار ہوں گے۔