
بیجنگ:سال 2025 کی "یوم مئی”کی چھٹیوں کے دوران، چین کے مختلف علاقوں نے رنگارنگ سیاحتی مصنوعات، ثقافتی تقریبات اور عوامی بہبود کے اقدامات پیش کیے، تاکہ عوام کی متنوع اور انفرادی ضروریات کو پورا کیا جا سکے۔
ثقافت اور سیاحت کے وزارتی ڈیٹا سینٹر کے تخمینے کے مطابق، چھٹیوں کے 5 دنوں میں ملک بھر میں سیاحت کرنے والوں کی تعداد 31.4 ملین تھی، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 6.4% زیادہ ہے۔ گھریلو سیاحوں نے کل 180.269 ارب یوآن خرچ کیے، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 8.0فیصد زیادہ ہے۔
چین میں آنے والے بین الاقوامی سیاحوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ میانمار، جنوبی کوریا، ملائیشیا، آسٹریلیا، برطانیہ، تھائی لینڈ، فلپائن، روس، ویتنام اور جاپان آنے والے سیاحوں کے اہم ممالک ہیں، جو کل غیر ملکی سیاحوں کا 57.4% ہیں۔ جبکہ بیرون ملک سیاحت کا رجحان بھی گرم ہے، جاپان، جنوبی کوریا، سنگاپور، ویتنام، ملائیشیا، تھائی لینڈ، انڈونیشیا، آسٹریلیا، کمبوڈیا اور روس چینی سیاحوں کے پسندیدہ مقامات ہیں۔