بین الاقوامی

اگر امریکہ شمالی کوریا کے ساتھ جوہری جنگ نہیں کرتا، تو امریکی سرزمین کو جوہری ہتھیاروں سے نشانہ نہیں بنایا جائے گا، کے سی این اے کا شائع کردہ مضمون

3 مئی کو شمالی کوریا کی سینٹرل نیوز ایجنسی (کے سی این اے) نے ایک فوجی مبصر کا ایک مضمون شائع کیا جس کا عنوان تھا "امریکی فوجیوں کی تعداد میں اضافہ ایک غیر دانشمندانہ انتخاب ہوگا، جو امریکہ کی اندرونی سیکیورٹی کی غیر یقینی صورتحال کو مزید بڑھائے گا”۔
مضمون کے مطابق،امریکی فوج نے الاسکا میں فورٹ گریلی ملٹری بیس پر حال ہی میں بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کی انٹرسیپشن کا ایک مصنوعی تجربہ کیا۔یہ تربیت بنیادی طور پر ایک جارحانہ فوجی آپریشن تھا جس میں شمالی کوریا کے ساتھ جوہری جنگ کو ایک "حقیقی کارروائی” کے طور پر لیا گیا تھا۔اگر امریکہ شمالی کوریا کے ساتھ جوہری جنگ نہیں کرتا تو شمالی کوریا کی اسٹریٹجک نیوکلیئر فورسز امریکی سرزمین کو نشانہ نہیں بنائیں گی۔
مضمون میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ جزیرہ نما کوریا میں اسٹریٹجک بمبار طیاروں اور اسٹیلتھ لڑاکا طیاروں کو جمع کرنے کے حالیہ امریکی اقدامات سے ظاہر ہوتا ہے کہ "حملے اور دفاع کے تمام پہلوؤں میں جنگی تیاریوں کو بڑھانے کے لئے امریکی فوج کی سرگرمیاں طاقت دکھانے کی سطح سے کہیں زیادہ ہیں اور حقیقی کارروائی کے لئے تیار ہونے کے مرحلے میں داخل ہوگئی ہیں”۔
مضمون کا اختتام یہ کہتے ہوئے کیا گیا ہے کہ شمالی کوریا اپنی مضبوط ترین جارحانہ اور دفاعی افواج تیار کرے گا تاکہ شمالی کوریا کے خلاف امریکی افواج کی تعیناتی کی سرگرمیوں سے پیدا ہونے والے کسی بھی قسم کے فوجی خطرے کو بڑی حد تک کم کیا جائے ، جزیرہ نما کوریا میں جوہری جنگ کے خطرے پر قابو پایا جائے اور خطے میں طاقت کے توازن کو یقینی بنایا جائے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker