بین الاقوامی

نئی نسل کے نوجوانوں کو چینی طرز کی جدیدیت کی تعمیر میں بھرپور کردار ادا کرنے کی ترغیب دینا ہوگی، چینی صدر


بیجنگ :یکم مئی کو شائع ہونے والے چھیوشی میگزین کےنوویں شمارےمیں سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری، چین کے صدر اور سینٹرل ملٹری کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ کا ایک اہم مضمون شائع ہوگا، جس کا عنوان ہے نسل کے نوجوانوں کو چینی طرز کی جدیدیت کی تعمیر میں بھرپور کردار ادا کرنے کی ترغیب دی جائے”۔مضمون میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ "جب نوجوانوں کے پاس مثالی عزائم ہوں گے، ذمہ داری کا جذبہ ہوگا،

محنت کرنے کی صلاحیت ہوگی اور کوشش کرنے کا عزم ہوگا، تب ہی چینی نوجوان طاقتور بنیں گے اور پارٹی و ملک کی ترقی کے امکانات روشن ہوں گے۔ چینی طرز کی جدیدیت طاقتور ملک کی تعمیر اور قوم کی نشاۃ ثانیہ کا واحد درست راستہ ہے۔ نوجوانوں کی سیاسی رہنمائی کو مزید مضبوط بنانے پر توجہ دینی چاہیے۔ نوجوانوں کو چینی طرز کی جدیدیت کی تعمیر میں پورے عزم کے ساتھ اپنا کردار ادا کرنے کی ترغیب دی جانی چاہیے۔مضمون میں اس بات پر بھی زور دیا گیا ہے کہ پارٹی اور ملک کی ترقی کی امیدیں نوجوان نسل سے وابستہ ہیں۔ نوجوانوں کی نسل کو پارٹی کے گرد متحد کرنا چاہیے تاکہ طاقتور ملک کی تعمیر اور قومی نشاۃ ثانیہ کے عظیم نصب العین کی تکمیل کے لیے مسلسل کوششیں جاری رکھی جا سکیں۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker