بین الاقوامی

امریکا کی جانب سے محصولات کے بےجا استعمال کے باعث عالمی فضائی نقل و حمل کی مارکیٹ شدید متاثر ہوئی ہے، چینی وزارت تجارت


بیجنگ:چین کی وزارت تجارت کے ترجمان نےامریکی بوئنگ کمپنی کے طیارے کی چین سے امریکا واپسی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کی جانب سے محصولات کے بےجا استعمال کی وجہ سے عالمی صنعتی اور سپلائی چین اور بین الاقوامی فضائی نقل و حمل کی مارکیٹ شدید متاثر ہوئی ہے، جس سے چین کی متعلقہ ایئر لائنز اور خود امریکہ کی بوئنگ کمپنی کو بہت نقصان پہنچا ہے۔ چین معمول کے کاروباری تعاون کو انجام دینے میں دونوں ممالک کے کاروباری اداروں کی حمایت جاری رکھنے کا خواہاں ہے ۔ چین کو امید ہے کہ امریکا کاروباری اداروں کی آواز سنےگا اور کاروباری اداروں کی معمول کی تجارت اور سرمایہ کاری کی سرگرمیوں کے لئے مستحکم اور قابل توقع ماحول پیدا کرےگا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker