بین الاقوامی

عالمی اثر و رسوخ کے حامل سائنسی اور تکنیکی جدت طرازی کی نئی ہائی لینڈ کی تعمیر  کو تیز تر کیا جائے، چینی صدر


بیجنگ :چین کے صدر شی جن پھنگ نے شنگھائی میں اپنے معائنے کے دوران اس بات پر زور دیا کہ شنگھائی   سائنسی اور تکنیکی جدت طرازی کے بین الاقوامی مرکز کی تعمیر کا تاریخی مشن انجام دیتا ہے اور ہمیں عالمی اثر و رسوخ کے حامل سائنسی اور تکنیکی جدت طرازی کی نئی  ہائی لینڈ کی تعمیر  کو تیز تر کرنا ہوگا۔ منگل کے روز شی جن پھنگ  ’’ماڈل انوویشن سینٹر‘‘کے ،معائنے کے لئے  شنگھائی پہنچے تھے، جوکہ شنگھائی میں مصنوعی ذہانت کے بڑے ماڈلز کے لئے ایک پیشہ ورانہ انکیوبیشن اور تیزرفتار پلیٹ فارم ہے جہاں 100 سے زیادہ کاروباری ادارے موجود ہیں۔

شی جن پھنگ نے ویڈیو کلپس کے ذریعے شنگھائی میں مصنوعی ذہانت کی صنعت کی ترقی کے بارے میں معلومات حاصل کیں، متعلقہ  انٹرپرائز پروڈکشن اور آپریشن کا تعارف  سنا اور شنگھائی میں مصنوعی ذہانت کی فعال ترقی کے عملی نتائج  کو سراہا۔ شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ چین مکمل صنتی نظام کا حامل اور  ڈیٹا کے وسائل سے مالا مال ملک ہے، جہاں مارکیٹ کے مواقع اور مصنوعی ذہانت کی ترقی کے وسیع تر امکانات موجود ہیں۔ہمیں  پالیسی سپورٹ اور ٹیلنٹ کی تربیت کو مضبوط بناتے ہوئے زیادہ محفوظ اور قابل اعتماد اعلی معیار کی مصنوعات تیار کرنے کی کوشش کرنی ہوگی. بڑے ماڈل کے صنعتی نظام کے ذریعے مصنوعی ذہانت کی صنعت کو  ترقی دینےکے کامیاب تجربے کا  جائزہ لیتے ہوئے ریسرچ اور تحقیق  پر مزید زور دینا ہوگا اور مصنوعی ذہانت کی ترقی اور حکمرانی کے تمام پہلوؤں میں سرفہرست رہنے کی کوشش کرنی ہوگی  تاکہ رول ماڈل کا نمونہ پیش کیا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ مصنوعی ذہانت ایک جوان شعبہ بلکہ اور نوجوانوں کا شعبہ بھی ہے۔ چینی قوم کی عظیم  نشاۃ ثانیہ کو  عملی جامہ پہنانے کے لیے ہماری امیدیں  نوجوانوں سے وابستہ ہیں۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker