
نیویارک:سی این این کی جانب سے کرائے گئے ایک تازہ سروے کے مطابق 59 فیصد امریکیوں کا خیال ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں نے امریکا کی معاشی حالت کو مزید خراب کیا ہے۔ جبکہ مارچ میں 51 فیصد کی شرح سے افراد کا یہی خیال تھا۔ سروے میں یہ بھی بتایا گیا کہ زیادہ تر امریکی ملک کی معاشی حالت سے غیر مطمئن ہیں۔ ساٹھ فیصد باشندوں کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کی پالیسیوں کی وجہ سے ان کے علاقوں میں روزمرہ زندگی کے اخراجات میں اضافہ ہوا ہے، اور صرف 12 فیصد نے کہا کہ ٹرمپ کی پالیسیوں سے قیمتوں کو کم کرنے میں مدد ملےگی۔